Tue. Sep 9th, 2025
secret news

Darfish Saleem broke the silence on the secret news of Bilal Abbas

درفشاں سلیم نے بلال عباس کیساتھ خفیہ نکاح کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

ڈرامہ سیریل عشق مرشد میں درفشاں سلیم اور بلال عباس کی جوڑی کو بہت پسند کیا گیا تھا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے ساتھی فنکار بلال عباس کیساتھ خفیہ نکاح کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

اداکارہ درفشاں سلیم معروف ڈرامہ سیریل عشق مرشد،کیسی تیری خود غرضی،جیسے آپکی مرضی جیسے ہٹ ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں۔

 secret news

ڈرامہ سیریل عشق مرشد میں انہوں نےساتھی فنکار بلال عباس کیساتھ کام کیا ،انکی جوڑی کو سب نے بہت پسند کیا،حال میں ایک انٹرویو میں اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ انکے اور بلال کے خفیہ نکاح کی افواہیں زیرگردش ہیں اس بارے کیا کہیں گی۔

اداکارہ درفشاں سلیم نے بلال عباس سےخفیہ نکاح کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ یہ افواہیں بے بنیاد ہیں، اگر ایسا کچھ ہوتا تو تصاویر ضرور سامنے آجاتیں۔

درفشاں سلیم نے حال ہی میں ’سمتھنگ ہاٹ‘ کو انٹرویو دیا، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں اس انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے تقریباً پانچ سال ہو گئے ہیں اور یہ کوئی اتنا طویل عرصہ نہیں ہے، لیکن اس کے باوجود بھی لوگ ان سے پیار کرتے ہیں، جس پر وہ خود کو خوش قسمت تصور کرتی ہیں اور کبھی کبھار لوگوں کے اتنے پیار سے انہیں ڈر بھی لگتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی اتنی محبت کے بعد ان کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ اب وہ اگلا پروجیکٹ کون سا کریں تاکہ وہ لوگوں کو اپنے کام سے مایوس نہ کریں۔

درفشاں سلیم کا کہنا تھا کہ بلال عباس اور ان کے درمیان بہت اچھا کمفرٹ لیول تھا، شوٹنگ کے دوران ہم بہت ہنستے تھے کیونکہ ہم دونوں ہی چھوٹی چھوٹی باتوں پر ہنس پڑتے ہیں۔

انہوں نے انٹرویو میں پہلی بار بلال عباس خان سے متعلق خفیہ نکاح کی خبروں پر بھی بات کی۔

 secret news

اداکارہ نے کہا کہ وہ اس بارے میں بات نہ کر کے ہی جواب دیتی ہیں، کوئی بھی بات تبھی عجیب لگتی ہے جب آپ اسے خود عجیب بننے دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شادی ایک ایسا معاملہ ہے جو چاہے جتنا بھی ذاتی کیوں نہ ہو، لیکن اگر ایسا کچھ ہو رہا ہو تو لوگ اس کی تصاویر فوراً شیئر کر دیتے ہیں تو بھلا کوئی اپنے اتنے اہم موقع کی تصاویر کو پوسٹ کرنے میں دیر کیوں کرے گا؟

درفشاں سلیم کے مطابق ہمارے ملک میں بھی بھارت کی طرز کی صحافت کی جا رہی ہے، وہ بھی بغیر کسی تصدیق کے کچھ بھی پوسٹ کر دیتے ہیں اور اب ہمارے یہاں پر بھی کچھ اس قسم کی صحافت ہو رہی ہے۔

گزشتہ سال یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا تھا کہ درفشاں سلیم اور بلال عباس خان خفیہ طور پر نکاح کر چکے ہیں اور جان بوجھ کر اپنے تعلق کو چھپا رہے ہیں۔

یہ افواہ ان کے سپرہٹ ڈراما ’عشق مرشد‘ کے سیٹ اور پریمیئر ایونٹ پر ان کی آن اسکرین کیمسٹری کو دیکھ کر کی گئی تھی۔

 

 

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *